ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمایوں سعید شاہ رخ،سلمان اور عامر خان سے بہتراداکار ہیں، ندیم بیگ

ہمایوں سعید شاہ رخ،سلمان اور عامر خان سے بہتراداکار ہیں، ندیم بیگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف فلم ساز ندیم بیگ کا کہنا ہے کہ معروف اداکار  ہمایوں سعید اپنی جسامت،شخصیت اور اداکاری کی وجہ سے بالی ووڈ خانز شاہ رخ، سلمان خان اور عامر خان سے زیادہ بہتر اداکار ہیں۔

 ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان عفت عُمر نے ندیم بیگ سے پوچھا کہ کیا وہ ہمایوں سعید کے ساتھ ایکشن فلم کرنے والے ہیں؟ اس پرندیم بیگ نے کہا کہ ہاں! میں اُن کے ساتھ ایکشن فلم کرنے والا ہوں۔

 فلم ساز کا جواب سُن کر عفت عُمر نے کہا کہ اب مداح ہمایوں سعید کو بھی سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کی طرح فِٹ اور ایکشن میں دیکھ سکیں گے؟ ندیم بیگ نے  اس پر کہا کہ اگر میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کو نہیں جانتا ہوتا اور میرے سامنے تینوں بالی ووڈ خانز کے ساتھ ہمایوں سعید کو کھڑا کیا جاتا تو بطورِ فلمساز میں اپنی فلم کے لیے ہمایوں کو کاسٹ کرتا، ہمایوں سعید کی فٹنس،شخصیت، اداکاری اور جسامت تینوں بالی ووڈ خانز سے زیادہ اچھی ہے اسی لیے میرا انتخاب ہمایوں سعید ہوتے۔

  ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان ماضی میں رومانوی ہیروز بن کر سامنے آئے تھے لیکن اب رومانوی فلموں کا دور ختم ہوچکا ہے اسی وجہ سے اب خانز ایکشن فلمیں کررہے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں مل رہی، سلمان خان کو اپنی جسامت کی وجہ سے ایکشن فلموں میں کامیابی ملی ہے، شاہ رخ خان بھی محنت کررہے ہیں لیکن عامر خان ایکشن فلموں میں اچھے نہیں لگتے۔

 ندیم بیگکا مزید کہنا تھا  کہ اگر میرے پاس بالی ووڈ خانز کی فلموں جتنا بجٹ ہو تو میں ہمایوں کے ساتھ ایسی ایکشن فلم بناؤں گا کہ وہ سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔