فضائی آلودگی میں پاکستان 180 ممالک میں سے 176 ویں نمبر پر

4 Oct, 2024 | 12:53 PM

باسم سلطان: گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں فضائی آلودگی کی بڑی وجہ قرار،  جس کے باعث پاکستان دنیا کے 180 ممالک میں سے 176 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے کے 9 ڈویژنل کمشنرز اور 36 ڈپٹی کمشنرز کو کارروائیاں تیز کرنے اور جدید آلات خریدنے کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے لیے جدید آلات کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق، چالیس کروڑ کی لاگت سے 80 پورٹیبل آٹوموبائل ایمیشن اینالائزر خریدے جائیں گے۔ موجودہ ٹیموں کے پاس دھوئیں کا اخراج چیک کرنے کے لیے آلات نہیں ہیں، جس کی وجہ سے وہ صرف نظر آنے والے دھوئیں سے اندازہ لگا کر کارروائی کرتی ہیں۔

جدید آلات کی مدد سے گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں اور نظر نہ آنے والی خطرناک گیسز کی نشاندہی کی جا سکے گی، جس پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ محکمہ فنانس نے جدید آلات کی خریداری کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مزیدخبریں