شاہد ندیم سپرا:شہر میں سولر سسٹم کیلئے استعمال ہونیوالے بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہو گئی، لیسکو میں 15 اکتوبر سے گرین میٹر کی جگہ سمارٹ میٹرز لگانے کے فیصلے کی وجہ سے کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کر دی۔
ذرائع نے بتایا کہ بائی ڈائریکشنل گرین میٹر کی قیمت 42 ہزار سے کم ہوکر 33 ہزار روپے تک گر گئی ہے، مارکیٹ میں کمپنیوں کیساتھ ساتھ مڈل مین کے کردار نے بھی سٹاک جمع کر رکھا ہے۔
دوسری جانب لیسکو نے 15 اکتوبر سے گرین میٹرز پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے،پابندی کے بعد گرین میٹر کی جگہ اے ایم آئی سمارٹ میٹرز لگائے جائیں گے،لیسکو نے اے ایم آئی سمارٹ میٹر کی قیمت 41 ہزار روپے مقرر کر رکھی ہے، سمارٹ میٹرز میں بھی امپورٹ اور ایکسپورٹ یونٹس کی بنیاد پر بلنگ ہو سکے گی۔