ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتخابات 2024 کیلئے موجودہ اور ریٹائرڈ ججز پرمشتمل الیکشن ٹریبونل تشکیل

انتخابات 2024 کیلئے موجودہ اور ریٹائرڈ ججز پرمشتمل الیکشن ٹریبونل تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ کو موصول,پرنسپل سییث پر 5ججز بطور الیکشن ٹریبونل فرائض سر انجام دیں گے.

تفصیلات کے مطابق پرنسپل سیٹ پر الیکشن ٹریبونل میں ہائیکورٹ کے 3موجودہ اور 2ریٹائرڈ ججز شامل،پرنسپل سیٹ پر جسٹس سلطان تنویر احمد بطور الیکشن ٹریبونل کام کریں گے،جسٹس تنویر احمد حلقہ این اے 117کے ا میدواروں کی اپیلوں پر سماعت کرینگے،جسٹس تنویر احمد این اے 121 ، 122 کے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کرینگے،جسٹس تنویر احمد این اے125، 126 اور 129 کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
صوبائی حلقوں پی پی 145، 146، 166 کے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کرینگے،جسٹس تنویر احمد پی پی 165، 157، 156 کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے،جسٹس تنویر احمد پی پی 152، 153 ، 168 ، 167 ،جسٹس سلطان تنویر احمد ، شیخوپورہ ، ننکانہ ، سیالکوٹ کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔
وزیر آباد کے قومی وصوبائی اسمبلی کےامیدواروں کی اپیلوں سےمتعلق بھی سماعت کرینگے،جسٹس (ر)رانا زاہد محمود بھی پرنسپل سیٹ پر بطور الیکشن ٹریبونل کام کریں گے،جسٹس (ر) رانا زاہد این اے 118 ، 119 اور 120، 124، 123، 130 کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے، وہ  این اے 128، 127 کے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
جسٹس (ر) رانا زاہد پی پی 173، 170، 169،164، 163، 159، 158، 155 ،154 ،151 ، 150، 149 کے امیدواروں کی ا پیلیں سنیں گے، اس کے علاوہ وہ  158، 147 اور 174 کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال چودھری بھی پرنسپل سیٹ پربطور الیکشن ٹریبونل کام کریں گے،جسٹس چوہدری محمد اقبال،فیصل آباد ، چنیوٹ ، ٹوبہ ،حافظ آباد کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔
جسٹس انوار حسین بھی پرنسپل سیٹ پر بطور الیکشن ٹریبونل سماعت کریں گے،جسٹس انوار حسین ، قصور،اوکاڑہ ، ساہیوال ، پاکپتن ،وہاڑی کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔
جسٹس (ر)محمود مقبول باجوہ بھی پرنسپل سیٹ پر بطور الیکشن ٹریبونل سماعت کریں گے،جسٹس محمود مقبول باجوہ ، گوجرانولہ ، گجرات ، منڈی بہاوالدین ،ناروال کی اپیلیں سنیں گے۔
جسٹس محمد سرفراز ڈوگر ملتان بینچ میں بطور الیکشن ٹریبونل سماعت کریں گے،جسٹس (ر)ظفر اقبال بہاولپور بنچ میں بطور الیکشن ٹریبونل سماعت کریں گے،جسٹس (ر)عبدالشکور پراچہ راولپنڈی بینچ میں سماعت کریں گے۔