ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پی ٹی آئی کے 150 سے زائد مقامی رہنماؤں، کارکنوں کوحراست میں لے لیا گیا

لاہور: پی ٹی آئی کے 150 سے زائد مقامی رہنماؤں، کارکنوں کوحراست میں لے لیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پرلاہور پولیس  نےپی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کے لئے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔
لاہور پولیس نے 150 سے زائد مقامی رہنماؤں کارکنوں کوحراست میں لے لیا،حراست میں لئے جانے والوں کو ہر ڈویژن کے ایک تھانے میں بند کیا گیا۔
لاہور پولیس نے اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کو مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے بھی چھاپے مارے۔
موٹروے پولیس حکام کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے، سیالکوٹ موٹروے اور ٹھوکر سے موٹروے بند کر دی گئی ہے تاہم لاہور آنے والی ٹریفک کے لئے موٹروے کھلی ہے۔