ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5 اکتوبر کو احتجاج کا معاملہ، پی ٹی آئی لاہور کی قیادت منظر سے غائب

5 اکتوبر کو احتجاج کا معاملہ، پی ٹی آئی لاہور کی قیادت منظر سے غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف کا 5 اکتوبر لاہورمیں احتجاج کا معاملہ، لاہور کی قیادت روپوش، کارکنان احتجاج کے لائحہ عمل سے لاعلم نکلے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود روپوش ہیں، رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس اور میاں اسلم اقبال،قائم مقام صدر پی ٹی آئی پنجاب میاں حماد اظہر بھی روپوش ہیں، لاہور کے کارکنان اپنے لیڈران کی راہ تکنے لگے۔
پی ٹی آئی لاہور کے عہدیدار و ٹکٹ ہولڈر ڈور ٹو ڈور مہم چلانے میں بھی ناکام رہے،مرکزی قیادت کی ہدایت کے باوجود کوئی کارنر میٹنگ بھی منعقد نہ کی گئی۔
احتجاج کی قیادت کون کرے گا؟ کسی کو معلوم نہیں، احتجاج کے لئے لیڈران کے بغیر مینار پاکستان کیسے پہنچنا ہے؟ کارکنان لاعلم ہیں۔