ڈی جی ایل ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری

4 Oct, 2024 | 11:38 AM

شاہین عتیق:عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کا معاملہ، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے وارنٹ گرفتاری جاری ، تنخواہ بند کرنےکاحکم دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈی جی ہاؤسنگ 6 کےبھی وارنٹ گرفتاری جاری اور تنخواہ بند کرنے کا حکم دیا گیا، سول جج ماڈل ٹاؤن شبیر حسین موہل نے عدالتی حکم عدولی پر فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نےبیلف کو ہدایت کی کہ دونوں افسران کو 7اکتوبر تک پیش کیا جائے،ثاقب مبارک بھٹی ایڈووکیٹ نے سول جج کو اختر محبوب بنام نبیل کیس میں اجراء دائر کی۔
عدالت نے درخواست گزار کو ٹاؤن شپ کا پلاٹ الاٹ کرنے کا حکم دیا تھا، ڈی جی ایل ڈی اے ، ڈی جی ہاؤسنگ 6نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا، سول جج نے توہین عدالت کی کارروائی پر مزید سماعت 7ا کتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں