سٹاک ایکسچنج نےپہلی بار83 ہزارپوائنٹس  کی حد عبور کرلی, ڈالر سستا

4 Oct, 2024 | 11:22 AM

ویب ڈیسک:پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کردی،سٹاک ایکسچنج نےپہلی بار83 ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔

 کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں دن کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ نے دوران ٹریڈنگ 282 پوائنٹس بڑھ کر83003 پوائنٹس کی سطح کو چھو لیا ہے۔

 گزشتہ روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ 82 ہزار 721پوائنٹس پر بند ہوا تھا،گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

 دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 24 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 277 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

مزیدخبریں