طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کا معاملہ،اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل، اسلام آباد میں سکول ، کاروباری مراکز اور دفاتر بند جبکہ اسلام آباد میں دو روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق انتظامیہ کی جانب سے شہر کے چوبیس داخلی و خارجی پوائنٹس مکمل بند،مری روڈاور اطراف کے علاقوں میں بیشتر کاروباری مراکز بندہیں، راستوں کی بندش کے باعث شہر کے تمام نجی و سرکاری سکول بند کئے گئے،رکاوٹوں کے باعث مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔
میٹرو بس سروس کے معطل ہونے سے مسافر رل گئے،نجی و سرکاری دفاتر میں کام کرنے والی خواتین بھی پریشان ہیں،شہری رکاوٹوں کے باعث محصور ہوکر رہ گئے،مری روڈ فیض آباد میں کنٹینرز لگا کر اسلام آباد کا داخلی راستہ مکمل سیل ہے،انتظامیہ کی جانب سے شہر کے چوبیس داخلی و خارجی پوائنٹس مکمل بند کیا گیا۔