میرا پیارا ٹیم کی ایک اور کامیابی، 17 دن سے لاپتہ لڑکی کو اپنوں سے ملا دیا

4 Oct, 2024 | 11:03 AM

فاران یامین: شرقپور میں میرا پیارا ٹیم نے 17 دن سے لاپتہ 10 سالہ لڑکی اسماء کو اس کے اہل خانہ سے ملا دیا، اسماء اپنے ورثاء سے بچھڑ جانے کے بعد بلقیس ایدھی ہومز منتقل کر دی گئی تھی۔

ٹیم نے گمشدہ بچوں و افراد کے ڈیٹا کیلئے بلقیس ایدھی ہومز کا دورہ کیا  جہاں ذہنی دباؤ اور توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث اسماء گھر کا ایڈریس بتانے سے قاصر تھی۔ انسپکٹر فہمیدہ ذیشان اور ٹریفک ٹیم نے متعدد فالو اپ سیشن کے ذریعے لڑکی کے گھر والوں کو ڈھونڈ نکالا۔

اسماء کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب، مریم نواز، آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور کا شکریہ ادا کیا۔ سی ٹی او لاہور نے ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔


 

مزیدخبریں