افشاں رضوان:پنجاب کے دل میں فضائی آلودگی نے پنجے گاڑلئے,دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا پہلا نمبر,آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں.
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 183ریکارڈ کی گئی، ٹھوکر نیاز بیگ 189، جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 177،سید مراتب علی روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 182،سی ای آر پی آفس 184 اور شاہراہ قائداعظم پر شرح 178ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین نے شہریوں کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی، ماہرین نے ہدایت کی کہ شہری دوران سفر ماسک کا استعمال یقینی بنائیں،شہر کا موسم تاحال گرم ہے،اکتوبر میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔