حسن علی : مولانا ابوالاعلی مودودی کے دیرینہ ساتھی چودھری اسلم سلیمی انتقال کر گئے۔
چودھری اسلم سلیمی کچھ عرصے سے علیل اور ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج تھے، چودھری اسلم سلیمی کی عمر 92سال تھی جوکہ منصورہ میں رہائش پذیر تھے.
چودھری اسلم سلیم جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور طویل عرصہ نائب امیر رہے، اُنہوں نے کئی دفعہ قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داری بھی ادا کی۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر 2بجے منصورہ میں ادا کی جائے گی .