ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور میں ڈینگی بخار کے 7 نئے مریضوں کی تصدیق

 لاہور میں ڈینگی بخار کے 7 نئے مریضوں کی تصدیق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)ڈینگی مچھر کے حملے بدستور جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں سرکاری طور پر ڈینگی بخار کے 7 نئے مریضوں کی تصدیق  ہوئی ہے۔
 پنجاب بھر میں گزشتہ ایک ہفتہ میں 789 کیسز رپورٹ ہوئے،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے اعدادو شمار جاری کردیئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی بخار کے 130 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

 لاہور میں ڈینگی بخار کے 7 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ ایک ہفتہ میں 789 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 2 ہزار 247 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔