کلیم اختر: خوراک کے کاروبار میں جعلسازی کیخلاف وزیر خوراک پنجاب ان ایکشن، 4معروف بیکریوں اور نمکو یونٹس پر چھاپے،خلاف ورزی پر 1یونٹ بند، 3 کو8لاکھ کے جرمانے عائد کردیے۔
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ سٹی ایریا میں گرینڈ آپریشن کیا،3200لٹر ناقص استعمال شدہ آئل، 55کلو سے زائد رنگ کاٹ اور ممنوعہ کھلے رنگ تلف کیا۔
وزیر خوراک پنجاب کا کہناتھا کہ نمکو کی تیاری میں ناقص گندہ آئل استعمال کرنے پر کارروائی کی گئی ،پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ۔
بیکری آئٹمز اور کنفیکشنری کی تیاری گندے اور بدبودار ماحول میں کی جارہی تھی،سٹوریج ایریا میں چوہوں اور حشرات کی موجودگی پائی گئی۔