ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:  پنجاب کے 4  مختلف شہروں سمیت لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق لاہور میں 5 اکتوبر کے لیے رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ دفعہ 144 کا نفاذ لاہور میں جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پابندی کا فیصلہ انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے جبکہ رینجرز کی خدمات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلے بھی لکھے گئے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس پابندی کا احترام کریں اور کسی بھی غیر قانونی اجتماع سے پرہیز کریں۔