ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ 5 اکتوبر سے اسلام آباد میں فوج تعینات کردی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 5 اکتوبر سے اسلام آباد میں فوج تعینات کردی جائے گی، جبکہ پیرا ملٹری فورس اور ایف سی کو بھی طلب کرلیا ہے۔
محسن نقوی نے پی ٹی آئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے اسلام آباد پر دھاوا بولا تو کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی،انہوں نے کہاکہ ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان کے دورے پر ہیں، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں اہم نوعیت کی بین الاقوامی تقاریب ہورہی ہیں،ایک سربراہ مملکت پاکستان میں موجود ہیں، جبکہ سعودی عرب کا وفد بھی پاکستان آرہا ہے۔
تحریک انصاف نےاحتجاج کی کال دی ہے، لیکن ہمیں سوچنا چاہیے کہ کوئی احتجاج پاکستان کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی بھی پاکستان کی جماعت ہے کوئی باہر کی جماعت نہیں۔