ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹر راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کرکٹر راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: افغانستان کرکٹ ٹیم کے مشہور اسپِن بولر راشد خان   شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

راشد خان کی شادی کی تقریب 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی جس میں ساتھی کرکٹرز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

افغان کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہیں اور انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ راشد خان کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی۔

 افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دولہا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔