ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ؛  پاکستان ویمنز نے پہلا میچ  سری لنکا سے جیت لیا

ICCT20 Womens World Cup, city42, Sharjah, Sri Lanka Women's lost, India Women's vs Pakistan Women's
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں سری لنکا ویمنز کو شکست دیکر پاکستان ویمنز نے ایونٹ میں اپنا اکاؤنٹ کھول لیا۔ 
  پاکستان ویمنز ٹیم نے  ایشین چیمپینز سری لنکا کو 31 رنز سے ہرا یا۔ 
 متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ  میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان ویمنز نے سری لنکا کے خلاف  ٹاس جیت کر خود   بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور  20 اوورز میں 116 رنز بنائے اور پوری ٹیم آل آؤٹ ہوگئی۔

  کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ ندا ڈار نے 23رنز اسکور کیے۔ 

 117 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکن ویمنز ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس  دکھائی دی اور مقررہ 20 اوورزمیں 9 وکٹ پر 85 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 ، اُمائمہ سہیل ، فاطمہ ثناء اور نشرہ سندھو نے 2،2  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 فاطمہ ثناء کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

 آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز کا دوسرا میچ اتوار کو بھارت سے ہوگا۔