خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ، وزیرتجارت گوہر اعجاز نے خوشخبری سنا دی

4 Oct, 2023 | 10:26 PM

سٹی42: نگران وزیر تجارت وصنعت گوہر اعجاز نے کہاہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے،آنے والے دنوں میں پاکستان کی معیشت میں مزید استحکام آئے گا۔
نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 2009 میں جی سی سی کا فورم بنا جس میں 6ممالک ہیں،14 سال بعد جی سی سی نے پہلی بار کسی ملک کیساتھ تجارتی معاہدہ کیا،خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے،معاہدے کیلئے سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی معیشت میں مزید استحکام آئے گا،اوورسیز پاکستانیوں کا بھیجاگیا پیسہ غیرقانونی طریقے سے باہر منتقل ہو رہا تھا،حکومتی اقدامات سے اب ڈالر کی غیرقانونی منتقلی رک گئی ہے۔

مزیدخبریں