کمشنر لاہور کا زیر تعمیر شاہدرہ فلائی اوور،نواز شریف انٹرچینج انڈرپاس کا دورہ

4 Oct, 2023 | 08:55 PM

ویب ڈیسک: کمشنر لاہور نے زیر تعمیر شاہدرہ فلائی اوور،نواز شریف انٹرچینج انڈرپاس کا دورہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ٹیم نے بریفنگ دی۔ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ، ایل ڈی اے اور نیسپاک کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر محمد علی رندھاوا نے دونوں منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 

 چیف انجینئر نے بریفنگ میں بتایا کہ شاہدرہ فلائی اوورز منصوبے کا مجموعی طور پر 90 فیصد کام مکمل کرلیا گیا۔ فلائی اوور کے برج پر کام تکمیل کے قریب، الیکٹرک پولز کی فکسنگ کا کام جاری ہے۔ منصوبے کی 8 میں سے 7 والز مکمل، اطراف کی سڑکوں پر کام جاری ہے۔ 

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اہداف کے مطابق ڈیڈ لائن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 

کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس بھی تکمیل کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ انڈرپاس کی کھدائی ، والز، بیرل سمیت تمام پہلوؤں پر بیک وقت کام جاری ہے، منصوبے پر سوئی گیس و الائیڈ سروسز کی منتقلی کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔

کمشنر لاہور نے منصوبے کی تکمیل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اہداف طلب کرلیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن پر منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ منصوبوں کی تکمیل میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں