کیا بادل برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

4 Oct, 2023 | 08:12 PM

روزینہ علی : آج رات کے موسم کی  صورتحال ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک  رہے گا، گلگت بلتستان  میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش   ہو سکتی ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق  جمعرات کے روز اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک رہے گا ۔پنجاب کے جنوبی اضلاع میں  دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ۔بلوچستان کے جنوبی اضلاع  میں دن کے دوران موسم گرم رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم  خشک اور دن کے دوران گرم  رہے گا ۔

 کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

مزیدخبریں