غیر قانونی قیام پذیر تارکین وطن کو 31اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کی مہلت مل گئی

4 Oct, 2023 | 07:31 PM

قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں غیر قانونی قیام پذیر تارکین وطن کو 31اکتوبر تک رضاکارانہ پاکستان چھوڑنے کی مہلت دی ہے .

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میاں شکیل احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الٰرحمن ،ڈی آئی جی آپریشن محمد وقاص اور ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی عثمان خالد خان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

  اجلاس کے شرکاء کو وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے  غیر قانونی پر مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں  لیگل دستاویزات کے بغیر رہنے والے فارن نیشنلز کے  حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی سے آگاہ کیا گیا ۔

وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق پی او آر کارڈ نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو 31اکتوبر کے بعد کوئی رعایت نہیں دی جاے گی۔ اجلاس میں بذریعہ آن لائن پنجاب بھر کے کمشنرز سے بھی غیر قانونی فارن کے حوالے سے تجاویز لی گئیں۔

مزیدخبریں