دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی، کیا مزید سستا ہوگا؟

4 Oct, 2023 | 07:12 PM

سٹی 42: ملتان،سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

ملتان میں 24 گھنٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی ۔  24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 94 ہزار روپے ہوگئی۔22 قیراط سونا 1 لاکھ 77 ہزار 833 روپے فی تولہ فروخت ہونے لگا۔ 21 قیراط سونے کی فی تولا قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 750 روہے ہو گئے۔ 24 قیراط سونا 16 ہزار 632 روپے فی گرام ہو گیا۔22 قیراط سونا 15 ہزار 246 روپے فی گرام فروخت ہونے لگا۔ ذرائع کے مطابق سونے کی قیمت میں مزید کمی متوقع۔ 

مزیدخبریں