جو اس ملک کو مضبوط بنا سکتا ہے وہ آصف علی زرداری ہے، شرجیل میمن

4 Oct, 2023 | 06:29 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جو اس ملک کو مضبوط بنا سکتا ہے وہ آصف علی زرداری ہے، بلاول بھٹو نوجوانوں کا واحد لیڈر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک آصف علی زرداری نے شروع کیا, بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کی اچھی امیج جائے،  سوشل میڈیا پر ہم نے تہذیب کے دائرے میں رہنا ہے، ہم نے کھبی عدلیہ اور اداروں کے خلاف مہم نہیں چلائی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کو ملک میں ایک سانحہ کیا گیا۔ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن یاد کیا جائے گا۔ ایک جعلی لیڈر کو انتخابات میں جتوایا گیا۔ 

شرجیل میمن نے کہا کہ نفرت کی سیاست کو پروموٹ کیا گیا ہے۔ ملک کی جو کیفیت وہ کل بہتر ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے خارجی پالیسیوں کو بہتر کیا۔ عمران خان کی حکومت جانے کے بعد بڑا چیلنج خارجہ تعلقات تھے۔ بلاول بھٹو زرداری بے سالہ مہینوں میں تعلقات بہتر کرنے کے لیے کام کیا۔ پیپلزپارٹی کی سیاست مثبت رہی ہے۔ 

مزیدخبریں