محسن الملک: پاکستان کی جانب سے افغانیوں کو گرفتار کرنے پر افغان حکومت کا ردعمل آگیا۔
ذبیح اللہ مجاہد مرکزی ترجمان طالبان حکومت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ جاری سلوک ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کو اس حوالے سے اپنے لائحہ عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ پاکستان کے سکیورٹی مسائل میں افغان مہاجرین کا کوئی ہاتھ نہیں۔ جب تک افغان مہاجرین اپنی مرضی اور اطمینان سے پاکستان سے نکلتے ہیں، پاکستان کو برداشت سے کام لینا چاہیے۔