اشرف خان : انٹر بینک میں روپیہ مزید تگڑا ہو گیا ، روپے نے جان پکڑ لی ۔
ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 4 پیسے سستا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے سے بھی نیچے آگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 285.72 روپے سے گر 284.68 روپے پر بند ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 22.42روپے سستا ہوچکا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔
اچھی خبر ؛ ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا ، روپے نے جان پکڑ لی
4 Oct, 2023 | 04:42 PM