عرفان ملک :اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی،ڈائریکٹر لاہور زون کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض خان کی زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان نعیم کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی،چھاپہ مارکارروائی میں انسانی سمگلنگ میں ملوث 2ملزمان گرفتار کر لئےگئےہیں ۔گرفتار ملزمان میں خان بیگ اور محمد افضل شامل ہیں۔ملزمان پراپرٹی کے کاروبار کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کا کام کر رہے تھے،ملزمان بیرون ملک کینیڈا اور دیگر یورپین ممالک بھجوانے کے نام پر بھاری رقوم وصول کر رہے تھے۔
ملزمان کو ڈی ایچ اے لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزمان سے جعلی کینیڈین ویزے، پاکستانی پاسپورٹ، آذربائیجان اور البانیہ کے جعلی ویزے برآمد ،کینیڈا بھیجنے کے معاہدے کی نقول، برطانوی پاسپورٹ کی نقول، کینیڈین ریزڈنس کارڈز کی نقول بھی برآمد ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے انسانی سمگلنگ کا ریکارڈ محفوظ رکھنے والا کمپیوٹربھی برآمد،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بڑی کارروائی, انسانی سمگلنگ میں ملوث 2ملزمان گرفتار
4 Oct, 2023 | 03:17 PM