کینیڈا میں فلائٹ آپریشن روکنے کا معاملہ،ترجمان پی آئی اے کا موقف آ گیا

4 Oct, 2023 | 01:50 PM

سعید احمد :پی آئی اے کی کینیڈا میں فلائٹ آپریشن روکنے کا معاملہ ،واجبات کی وصولی کیلئے پی آئی اے کی پرواز کو کینیڈا میں روکا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گراؤنڈ ہنڈلنگ ،فیول کمپنی کی شکایت پر ٹورنٹو سے لاہور جانیوالی پرواز پی کے 790 کو روکا گیا،پرواز کی روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر ،مسافروں کی بوڈنگ کا عمل بھی رک گیا تھا۔
ترجمان پی آئی اےکا کہنا ہے کہ گراؤنڈ ہینڈلنگ ،فیول کمپنی کے واجبات 2لاکھ ڈالر اداکر دیئے گئےہیں ،واجبات کی ادائیگی کے بعد پی آئی اے کی پرواز ریلیز کر دی گئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہوئی،اس معاملے میں پی آئی اے کی پرواز پی کے 790 چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی
پی آئی اے کا کینڈا کیلئے فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق ہے۔

مزیدخبریں