لیسکو صارفین کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی

4 Oct, 2023 | 12:12 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو کے لاکھوں صارفین کو بجلی کے بلوں کی ڈلیوری نہ ہو سکی ،مقررہ تاریخ تین اور چار اکتوبر کے حامل صارفین بلوں کی پرنٹنگ میں تاخیر ہونے سے جرمانے کیساتھ ادائیگی کرنے پر مجبور ہو گئے۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے ڈلیوری نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں صارفین جرمانے کیساتھ بلوں کی ادائیگی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں کی پرنٹنگ میں تاخیر کی وجہ سے ڈلیوری نہیں ہو سکی ہے۔

دوسری جانب لیسکو کے متعدد صارفین ویب سائٹ سے بلوں کا پرنٹ لیکر جمع کروانے پر مجبور ہو گئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ کمپنی کے بیج نمبر نو اور دس کے بلوں کی ڈلیوری میں تاخیر سامنے آئی ہے، بیج نمبر نو کے بلوں کی مقررہ تاریخ تین اکتوبر مختص کی گئی تھی جبکہ بیج نمبر دس کے بلوں کی مقررہ تاریخ چار اکتوبر رکھی گئی ہے تین اور چار اکتوبر تک جمع ہونیوالے بلوں کی ڈلیوری نہیں ہو سکی۔

مزیدخبریں