ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاربولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل

اسٹاربولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی :پاکستان کے اسٹار بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق   انگلینڈ میں  نسیم شاہ کے کندھے کی ٹنڈن کی سرجری کر دی گئی ہے، سرجری کے بعد نسیم شاہ 4 سے 6 ہفتے آرام کریں گے اور ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بولنگ شروع کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، ماہر ڈاکٹرز نے نسیم شاہ کی سرجری تجویز کی تھی۔

 پاکستانی اسٹار بولر نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کے باعث بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) مینز ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے محروم ہو گئے تھے۔