(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس نہ آنے کا مشورہ دیدیا۔
سابق وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا ہے، نوازشریف کو واپس نہیں آنا چاہیے، مریم نواز کے جلسے میں 500 لوگ نہیں تھے تو5 لاکھ لوگ مینارپاکستان کیسے آئیں گے،موجودہ حالات و واقعات ایسے ہیں کہ جنوری کے آخرتک انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طےپانے کاتاثر بےبنیاد ہے،پوری قوم نوازشریف کی وطن واپسی کی منتظر ہے، نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، مینارِ پاکستان پر استقبال اور خطاب ہو گا۔