ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک کےبچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

 میٹرک کےبچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نااہلی کے باعث میٹرک میں زیر تعلیم لاکھوں طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا،آدھا سال گزر گیا لیکن سرکاری سکولوں میں بچوں کو پریکٹیکل کی کاپیاں نہ مل سکیں،کاپیاں نہ ملنے سے سکولوں میں فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کے پریکٹیکلز کا آغاز نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نااہلی کا شیکا ر ،میٹرک میں زیر تعلیم لاکھوں طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔آدھا سال گزر گیا لیکن سرکاری سکولوں میں بچوں کوپریکٹیکل کی کاپیاں نہ مل سکیں۔کاپیاں نہ ملنے سے سکولوں میں فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کے پریکٹیکلز کا آغاز نہ ہوسکا,سائنس مضامین کےساتھ میٹرک کرنے والے لاکھوں طلباء پریشان ہیں۔لاہور کے سرکاری سکولوں میں بھی 40 ہزار سے زائد پریکٹیکل کاپیاں درکار ہیں۔

پی سی ٹی بی کیجانب سے ہر سال سرکاری سکولوں میں بچوں کو مفت پریکٹیکل کی کاپیاں دی جاتی ہیں ,کاپیاں نہ ملنے کے باعث سکولوں اساتذہ کا کہنا ہے کہ میں بچوں کو پریکٹیکلز کرنے میں شدید مشکلات کاسامنا ہے،میٹرک کے سالانہ امتحان مارچ 2024 میں منعقد ہونا ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ سالانہ امتحان شروع ہونے میں صرف پانچ ماہ باقی رہ گئے ہیں،بچوں کو فی الفور پریکٹیکل کاپیاں فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنی تیاری کرسکیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ پریکٹیکل کاپیاں فراہم کرنے کے حوالے سے پی ایم آئی یو کو ڈیمانڈ بھیجوادی گئی ہے, پنجاب کے مختلف اضلاع میں پریکٹیکل کاپیوں کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔

پی ایم آئی یو کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں آئندہ ماہ تک پریکٹیکل کاپیاں مکمل طور پر فراہم کردی جائیں گی۔