(ویب ڈیسک)لاہور میں قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم مانی اب تک 5 بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال چکا ہے، ملزم ذہنی مریض معلوم لگتاہے اور بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد قبر سے لاش نکال لیتا تھا اور ورثا کو لاش نکالنےکی اطلاع بھی خود دیتا تھا۔