انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،روپے کی قدر مستحکم

4 Oct, 2023 | 09:55 AM

Imran Fayyaz

(سعید احمد)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی،روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 7 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 285.72 روپے سے گر 284.65 روپے پر آ گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 22.45 روپے سستا ہوچکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔

مزیدخبریں