ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل فون براڈ بینڈ سپیکٹرم کی فروخت کا فیصلہ

Cell phone broadband spectrum put on sale, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس  میں ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی منظوری دے دی گئی۔ ای سی سی نے موبائل براڈ بینڈ اسپیکٹرم جاری کرنے کی منظوری دے دی ۔

 وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں غیر فروخت شدہ اسپیکٹرم کی فروخت کے لیے مشاورتی کمیٹی قائم کردی۔

 وزارت خزانہ کی ذرائع نے بتایا کہ  کمیٹی نے کھاد کے کارخانوں کو گیس کی مسلسل فراہمی کی منظوری دے دی۔ کھاد کارخانوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ۔
اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی نےطوارقی اسٹیل ملز کو نیشنل اسٹیل ملز لمٹیڈ میں تبدیل کرنے کی مشروط منظوری بھی دے دی۔وزارت قانون اس معاملے کے قانونی نکات کا جائزہ لے گی

وزارت خزانہ کے حکام نے مزید بتایا کہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال پرغور کیا گیا۔ اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی کےاجلاس کے شرکا نے ملک میں مہنگائی کی صورتحال پرغور کیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے روزمرہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی قائم کردی ۔ کمیٹی ای سی سی کو قیمتوں کی مانیٹرنگ پر ٹھوس تجاویز پیش کرے گی۔