ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ جانے والے مسافر سے ائیرپورٹ پر منشیات کی بھاری مقدار برآمد

Drugs ceased, City42, ANF
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے خطرناک ڈرگ آئس کے 50 اور چرس بھرے 50 کیپسولز برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

 سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی  کے دوران دوحہ جانے والے مسافر ک کو روک کر چیک کیا گیا تو اس کے پیٹ سے آئس اور چرس کے 100 کیپسول برآمد ہو گئے۔اے این ایفانسپکٹر عدنان اقبال خان نے بتایا کہ ملزم کا نام خالد ہے، اسے حراست میں لیکر تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔