(عرفان ملک)عظیم صوفی بزرگ حضرت میاں میر کے399 ویں سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات کا آغاز، لاہور پولیس زائرین اور عقیدت مندوں کی سکیورٹی کے لئے ہائی الرٹ،
پولیس حکام کے مطابق حضرت میاں میر کے سالانہ عرس کی سکیورٹی کیلئے 1ایس پی،3ڈی ایس پیز،7 ایس ایچ اوز،51 اپر سب آرڈینیٹس، 18 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 500 سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے آنے والے زائرین اور عقیدت مندوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی،کسی بھی شخص کو بغیر چیکنگ احاط دربار میں داخلے کی اجازت ہر گز نہ دی جائے۔ٖ