ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شومی کا 200 میگا پکسل کیمرے والا موبائل متعارف، قیمت کیا؟

Xiaomi Announces Its First Phone With 200MP Camera
کیپشن: Xiaomi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چینی کمپنی شومی کی جانب سے صارفین کے لئے  نیاموبائل فون متعارف کرایا گیا ہے، 200 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ اس موبائل میں دیگر شاندار خصوصیات بھی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق چینی کمپنی شومی کا نیا متعارف کرایا گیا یہ موبائل سریز 12T  کا حصہ ہی ہیں۔' 12 ٹی پرو ' میں 200 میگا پکسل کیمرا نصب کیا گیا ہے،دونوں فونز زیادہ تر ایک جیسے ہیں، دونوں میں 1080p (1220 x 2712 پکسلز) ریزولوشن اور ہموار 120Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.67 انچ کا AMOLED پینل ہے۔

پینل کو 1 بلین رنگوں، HDR10+ اور Dolby Vision کے لیے سپورٹ حاصل ہے۔ فنگر پرنٹ سینسر ڈسپلے کے نیچےاور  موبائل فونز کی سکرین گوریلا گلاس 5 کے ذریعے محفوظ کی گئی ہے۔

شومی ٹی 12 میں  MediaTek's Dimensity 8100 Ultra SoC جس کے ذریعے صارفین مطمئن رہے گے، شومی ٹی 12 پرو میں کوالکومSnapdragon 8+ Gen 1 شامل ہے، کسی بھی فون میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ نہیں ہے، لیکن شومی کمپنی نے ان  دونوں فونز میں 256 جی بی سٹوریج اور 12 جی بی ریم نصب کی ہےجبکہ سافٹ ویئر کے لیےMIUI 13 کے ساتھ Android 12 OSہے۔

12T پرو کا مین کیمرہ 200 میگا پکسل ہےجو کہ سام سنگISOCELL HP1 سینسر پر مبنی ہے جبکہ شومی ٹی 12 کا مین کیمرہ 108 میگا پکسل رکھا گیا ہے، دونوں کا 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے اور 2MP میکرو سینسر شامل ہیں۔ یہ کیمرہ 60 FPS پر 4K ویڈیوز تک ریکارڈ کر سکتا ہے۔ مارکیٹ میں یہ موبائل گرے، نیلے اور سفید رنگ میں دستیاب ہے۔

بیٹری کی خصوصیات بھی ایک جیسی ہیں جس میں 120W سپر فاسٹ چارجنگ کے ساتھ 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور 20 منٹ میں 100 فیصد چارج ہوجاتی ہے،وائرلیس چارجنگ کے ساتھ ساتھ ریورس وائرلیس چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ان کی قیمتوں کی بات کی جائے تو پاکستان میں شومی ٹی12 کی قیمت 144،999 جبکہ 12Tپرو کی قیمت 208،999  رکھی گئی ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer