پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،کولڈ سٹور سے تین سال پرانا سات ہزار کلو گوشت برآمد

4 Oct, 2022 | 09:52 PM

Imran Fayyaz

 (رضوان نقوی)روائتی دیسی کھابوں کے شوقین ہو جائیں ہوشیار، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان روڈ پر کولڈ سٹورسے تین سال پرانا 7 ہزار کلو گوشت برآمد کرلیا۔ مضر صحت سری پائے،کھد،زبان کی بھاری کھیپ تلف کردی گئی۔
دیسی کھابوں کے شوقین دیسی کھابے ضرور کھائیں لیکن جعل سازوں اور منافع خوروں سے بچنے کیلئے احتیاط کا دامن ہرگزمت چھوڑیں ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے ملتان روڈ پر واقع کولڈ سٹورسے تین سال پرانا 7 ہزار کلو سری پائے، کھد، زبان اور باسی گوشت برآمد کرکے تلف کردیا۔

ایک ہوٹل سے باسی گوشت ملنے پر سپلائر کا پیچھا کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کولڈ سٹور کا سراغ لگایا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر تمام گوشت قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعدتلف کر دیا گیا۔ کولڈ سٹور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تمام خریداروں سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں