ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد کا مفتاح اور اسحق ڈارپر نیا الزام، بڑی بات کہہ دی

Fawad Ch on Mifta and Ishaq Dar Statements
کیپشن: Fawad Chaudhry
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فواد چودھری نے ایک  بیان میں کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحق ڈار کے متضاد اور غیر ذمہ دارانہ بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں مزید پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے۔آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں، فواد چودھری نے کہا کہ جن کے پاس ہیں ان کو اپنے کام کی اے بی سی نہیں پتہ۔آئی ٹی کی منسٹری سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بنا۔معاشی ٹیم مکمل کنفیوز ہے سیاست ان کی دفن ہو چکی ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہناتھا کہ اگر کام کر رہی ہے تو نیب کیسز ختم کرنے کے ذمہ داروں کیلئے جو ماشاءاللہ کمال مہارت سے ہر چوری اور ڈکیتی کا کیس کنارے لگا رہے ہیں۔نتیجہ یہ ہے کہ دھڑا دھڑ بریت ہو رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer