(علی ساہی) ڈی جی ایکسائز نے لاہور کے 10 انسپکٹرز کو دیگر اضلاع میں بھجوانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
ڈی جی ایکسائز نے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئےامان اللہ کو ریجن بی لاہور سے گوجرانوالہ رپورٹ کرنے کا حکم،مدثر حسین گجر کو ریجن بی لاہور سے ساہیوال رپورٹ کرنے ،محمد ریاض گجر کو ریجن بی سے قصور رپورٹ کرنے،منظور حسین کو ریجن بی سے ملتان ،عابد نواز رانجھا کو ریجن بی لاہور سے سرگودھا ،تنویر عباس کاٹھیا کو ریجن بی لاہور سے فیصل آباد،ضیاالحق چیمہ کو ریجن سی لاہور سے گوجرانوالہ،فیاض احمد بابر کو حافظ آباد ،محمد رشید ڈوگر کو نارووال رپورٹ کرنے کا حکم دیا جبکہ افتخار احمد بھٹی کی خدمات ملتان ڈویژن کے سپرد کر دی گئیں۔