ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ، خطرے کی گھنٹی بج گئی 

4 Oct, 2022 | 07:16 PM

(عظمت مجید)شہر بھر میں ڈینگی کے وار جاری ، ڈینگی سے متاثرہ مزید نئے مریض سامنے آگئے ،زیر علاج مریضوں کی تعداد 250 تک جا پہنچی۔

 تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈینگی کے مزید 68 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ ڈینگی بخار سے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 250 تک جاپہنچی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں 1229 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔
پی ایس او جناح ہسپتال ڈاکٹر نوال چشتی نے کہا کہ اگلے دو ماہ انتہائی اہم ہیں لہذا شہریوں کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔ اگر وہ خود کو ڈینگی کی اذیت سے بچانا چاہتے ہیں تو  پورے آستین والے کپڑے پہنن کر باہر جائیں،دو ماہ تک مچھر مار لوشن کا استعمال لازمی کریں اور کہیں پر بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں 24 گھنٹے ڈینگی کے ٹیسٹ ہوتے ہیں اگر کسی کو بھی ڈینگی کا شبہ ہو  وہ  ہسپتال آکر نہ صرف اپنا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں بلکہ انہیں علاج معالجہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
 

مزیدخبریں