سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ کی آسامیوں سے متعلق اہم انکشاف

4 Oct, 2022 | 06:30 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی خالی اسامیوں کی فہرست جاری کردی۔پنجاب بھر میں ایک لاکھ 807 آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق پرائمری سکول ٹیچر کی 58 ہزار 380 اسامیاں ہیں،ایلمنٹری سکول ٹیچر کی 24037 آسامیاں خالی پڑی ہیں۔سینئر سکول ٹیچر کی 7334 آسامیاں خالی ہیں۔ہیڈ ٹیچر اور سبجیکٹ اسپشلسٹ کی 6664 آسامیاں خالی ہیں۔

پنجاب بھر میں پرنسپلز کی 878 اسامیاں خالی ہیں،پہلے مرحلے میں 1600 اساتذہ کی بھرتی وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔سکول ایجوکیشن کیمطابق منظور ہوتے ہی پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں