سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

4 Oct, 2022 | 06:18 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا،عالمی مارکیٹ میں سونا 38 ڈالر مہنگا ہوکر 1704ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

24 قیراط 1 تولہ سونے کی قیمت میں2150 روپے  اضافے کے بعد  سونے کی  فی تولہ قیمت  1 لاکھ 48 ہزار 450 روپے ہوگئی۔10 گرام سونا 1843 روپے اضافے سے 1لاکھ 27 ہزار 272 روپے کا ہوگیا۔

 دوسری جانب انٹر بینک میں ایک ہی دن میں ڈالر 2روپے 29 پیسے سستا ہوگیا ، اسحاق ڈار  کے وفاقی وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی ہے،اب تک 14 روپے سے زائد تک ڈالر سستا ہوچکا ہے،مزید سستا ہونے کا امکان ہے۔

  منگل کی صبح کاروبار کے آغاز پر  انٹر بینک میں ڈالر 227روپے کے بعد 226روپے سے بھی نیچے آگیا، انٹر بینک میں ڈالر 227.29روپے سے گر کر 225روپے کا ہوگیا۔

مزیدخبریں