(عمران یونس) پنجاب یونیورسٹی میں طلباء نے سمسٹر فیسوں میں اچانک اضافے کیخلاف احتجاج کیا۔
پنجاب یونیورسٹی شعبہ جیالوجی میں اسلامی جمیعت اور جیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ سمسٹر فیسوں میں اچانک 40 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ۔پہلے سمسٹر کی فیس 27 ہزار تھی جو 55 ہزار تک کر دی گئی جو کہ قابل قبول نہیں۔اگر فیسوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو وائس چانسلر آفس کے باہر بھی احتجاج کریں گے۔
پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کی سمسٹر فیسوں میں اچانک بڑا اضافہ
4 Oct, 2022 | 05:20 PM