پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

4 Oct, 2022 | 03:53 PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان  تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس چیئرمین سینیٹ کے پاس دائر کیا۔اعظم سواتی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے رکن نہیں رہ سکتے،  انہوں نے بطور وزیراعظم 2008 میں توشہ خانہ سے4 گاڑیاں لیں اور 3 گاڑیاں آصف زرداری کو دیں۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، وہ آرٹیکل 63 کے تحت رکن سینیٹ نہیں رہ سکتے،  آپ ریفرنس کو جلد الیکشن کمیشن بھیجیں۔

چیئرمین سینیٹ نے اعظم سواتی سے کہا کہ ہم نے ریفرنس وصول کر لیا ہے۔

مزیدخبریں