(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مفتاح اور اسحاق ڈار کے بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پر پیچیدگیاں پیداکردیں۔
فواد چودھری نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پرمشتمل ہے، آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں اور جن کے پاس محکمے ہیں ان کو اپنے کام کی اے بی سی نہیں پتا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بنا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم مکمل کنفیوز ہے ،ان کی سیاست دفن ہو چکی، مفتاح اور اسحاق ڈار کے بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پر پیچیدگیاں پیداکردی ہیں۔