داتا دربار میں ڈیوٹی کے دوران اہلکار نے خودکو گولی مار لی

4 Oct, 2022 | 12:51 PM

ویب ڈیسک : داتا دربار پر تعینات کانسٹیبل نے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مار لی۔

کانسٹیبل نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانی کے باعث خودکشی کی۔ رائفل کے دو فائر سینے پر لگنے سے کانسٹیبل نصیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔لاش کو مردہ خانہ منتقل کیا گیا اور فرانزک ٹیموں کی طرف سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔  

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک موقع پر پہنچ گئے۔ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں