پولیس کی حراست میں تشدد سے نوجوان جاں بحق

4 Oct, 2022 | 11:02 AM

 (فاران یامین) پولیس کی حراست میں تشدد سےنوجوان جاں بحق،لواحقین کا تھانہ کے باہر احتجاج، پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی،اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار گرفتار کرلئے گئے.

تھانہ قائدانڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت پولیس نے ظلم کی انتہا کردی،زیرحراست بائیس سالہ نوجوان کو اتنا مارا کہ وہ جان کی بازی ہی ہار گیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت عادل قمر کے نام سے ہوئی، رات گئے جاں بحق عادل قمرکے لواحقین نے پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورنعرے بازی کی۔ سی سی پی اونے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کروایا اورایس ایچ اورحمان خاور سمیت دو اہلکاروں کوگرفتارکروادیا۔

غم کے مارے، غریب، بوڑھا باپ کا کہنا تھا کہ سادہ کپڑوں میں موٹرسائیکل سوار افراد اس کے بیٹےعادل قمرکو پیر کی صبح دس بجے گھر کے باہر سے اٹھا کر لے گئے، ہمسائیوں کیساتھ سارا دن بیٹے کی تلاش کرتا رہا، ایک تھانہ سے دوسرے تھانہ گیا، مگر رات دس بجے تک پولیس نے بیٹے کو حراست میں لینے کا قبول ہی نہیں کیا اوررات گئے اطلاع دی کہ اس کا بیٹا مرچکا ہے اورجناح ہسپتال اس کی لاش موجود ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے جب پتہ چلا کہ عادل کو اُٹھا لیا گیا تو یقین نہیں آیا۔ شریف بچہ تھا کسی غلط کام میں ملوث نہیں تھا. 

پولیس حراست میں جاں بحق ہونیوالےعادل کی لاش کوپوسٹمارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا. 

مزیدخبریں