چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہشمند

4 Oct, 2022 | 09:38 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت میں حکام نے بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہشمند ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزارت تجارت حکام نے برآمدات اور درآمدات پر بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے، چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

کمیٹی رکن مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ افغانستان میں جانور سستے ہیں، خریدار نہیں ہے، افغانستان سے جانور امپورٹ کرکے گوشت برآمد کیا جا سکتا۔

مزیدخبریں